Loader

سبزیوں اور پھلوں کےہماری صحت پر اثرات

By : | 0 Comments | On : December 27, 2020 | Category : Health Tips, اردو

پھل اور سبزیاں صحت مند غذا کا ایک اہم حصہ ہیں، لیکن ان کے فوائد جسمانی صحت تک محدود نہیں ہیں۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھل اور سبزیاں مسلسل دو ہفتے تک کھانے سے انسا ن نفسیاتی طور پر صحت مند بن سکتا ہے۔نیوزی لینڈ کے اوگو یونیورسٹی میں نفسیات کے شعبے کے مطالعہ کے رہنما ڈاکٹر تاملین کننر نے انکشاف کیا کہ نوجوان جنہیں 14 دن کے لئے روزانہ اضافی پھل اور سبزیاں کھانے کو دی جاتی تھیں ان میں ان میں آگے بڑھنے کا اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا جذبہ زیادہ تھا۔صحت مند غذا کے حصے کے طور پر، پھل اور سبزیاں موٹاپا، ذیابیطس کی قسم 2، دل کی بیماری، اسٹروک، اور کینسر کے کچھ قسم کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ماہرین نے 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کو دو ہفتوں تک کے لئے تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروپ کو ان کی عام کھانے کی روٹین کے مطابق کھانا دیا جاتا رہا، جبکہ دوسرے گروپ کو تازہ پھل اور سبزیاں گاجر، کیوی، سیب، اور سنگترے سمیت دوسرے پھل اور سبزیاں بھی کھانے کو دیے جاتے رہے، .جبکہ باقی نوجوانوں کو مخصوص قسم کی خوراک ہی دی جاتی رہی اور انھیں پھل اور سبزیاں کھانے سے روک دیا گیا۔مطالعہ کے آغاز اور اختتام پرماہرین نے شرکائ کی نفسیاتی کیفیت مزاج، عقل، حوصلہ افزائی، ڈپریشن اور تشویش کی علامات کا جائزہ لیا، اور ذہنی صحت اور صحت مند ہونے کے دیگر عوامل کا جائزہ لیا۔ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کے جن کو پھل اور سبزیاں زیادہ کھانے کو دی جاتی رہی ان کی نفسیاتی صحت میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ خاص طور پر ان شرکائ کی زندگی کے فروغ اور حوصلہ افزائی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔۔دوسرے دو گروہوں میں 2 ہفتے کے دوران نفسیاتی صحت مند ہونے میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *