Loader

راولپنڈی کے 19 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

By : | 0 Comments | On : December 10, 2020 | Category : News, اردو

راولپنڈی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ جانے کے بعد تین تحصیلوں سمیت ضلع بھر کے 19علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر میں اسکیم تھری، ڈھوک نجو، خیابان سر سید سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاوuwن، وارث خان ،گوالمنڈی اور دیگر علاقے شامل ہیں جب کہ تحصیل ٹیکسلا میں بٹل سٹاف برہما، تحصیل کہوٹہ کا گاو¿ں ڈھپری، گوجرخان کا وارڈ 18 اور 19 بھی اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی زد میں ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مذہبی، سماجی اور سیاسی اجتماعات پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ طبی مراکز24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔اس کے علاوہ جنرل اسٹور، کریانہ، آٹا چکی، پھل کی دوکانیں اور پیٹرول پمپس اب 9 سے شام 7 تک کھلے گے جب کہ چکن گوشت بیکریز صبح 7 سے شام 7تک کھلیں گی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *