Loader

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کارخانے سیل

By : | 0 Comments | On : December 10, 2020 | Category : News, اردو

پشاور۔10دسمبر:فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ نے کاٹلنگ مردان لنڈے شاہ میں کارروائی کے دوران غیر معیاری چپس اور دیگر اشیا بنانے کے کارخانے کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور غیر معیاری چپس اور مرمرے کے کارخانے کو سر بمہر کردیا اور مالکان کو بھاری جرمانے کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ حلال فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا کہ کارخانے میں غیر معیاری چپس اور گندے گڑ سے مرمرے بن رہے تھے، کارخانے سے بڑے مقدار میں گندہ گڑ بھی برآمد کر لیا گیا۔ حلال فوڈ اسسٹنٹ ڈاریکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ کارخانے میں غیر معیاری چیپس کے علاوہ گندے گڑ سے بچوں کی خوراک تیار کی جاتی تھی، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *