Loader

ہاتھوں کو کن کاموں کے بعد دھونا لازمی ہے

By : | 0 Comments | On : December 11, 2020 | Category : Health Tips, Pakistani Recipes, اردو

بہت سے صحت کے اِداروں کے مطابق ہاتھ دھونا بیماریوں اور اِن کے پھیلاوسے بچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ عام طور پر لوگوں کو نزلہ، زکام اور فلو اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ گندے ہاتھوں سے اپنی ناک یا آنکھوں کو ملتے ہیں۔ اِن بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں اکثر ہاتھ دھوئیں۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے تو آپ زیادہ سنگین بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں جیسے کہ نمونیا اور دست وغیرہ۔ ایسی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال 20 لاکھ سے زیادہ بچے موت کا شکار ہوتے ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہوتی ہے۔ ہاتھ دھونے کی معمولی عادت اپنانے سے ایبولا جیسی جانلیوا بیماری کے پھیلنے کا اِمکان بھی کم ہو سکتا ہے۔بعض صورتوں میں ہاتھ دھونا بہت ہی ضروری ہوتا ہے تاکہ ہماری یا دوسروں کی صحت کو خطرہ لاحق نہ ہو، مثلاً:

ٹائلٹ اِستعمال کرنے کے بعد
بچوں کے پیمپر بدلنے یا انہیں پیشاب یا پاخانہ کرانے کے بعد
کسی زخم پر مرہم پٹی کرنے سے پہلے اور اِس کے بعد
کسی بیمار شخص سے ملنے سے پہلے اور ملنے کے بعد
سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے، پکانے، کھانے اور دوسروں کو پیش کرنے سے پہلے
چھینک مارنے کھانسی کرنے یا ناک صاف کرنے کے بعد
کسی جانور یا اس کے فضلے کو چ±ھونے کے بعد
کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بعد
یاد رکھیں کہ ہاتھ دھونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ واقعی صاف ہو گئے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ عوامی ٹائلٹ اِستعمال کرتے ہیں، ا±ن میں سے بہت سے یا تو ہاتھ دھوتے ہی نہیں اور اگر دھوتے ہیں تو صحیح طرح نہیں دھوتے۔ تو پھر ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
پہلے نلکے کے نیچے ہاتھ رکھ کر اِنہیں اچھی طرح گیلا کریں اور پھر صابن لگائیں۔
ہاتھوں کو اچھی طرح مل کر جھاگ بنائیں۔
ناخن صاف کریں۔
انگوٹھے صاف کریں۔
ہاتھوں کی پشت اور انگلیوں کے درمیان خلا کو صاف کریں۔
کمازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ ملتے رہیں۔
صاف پانی سے دھوئیں۔
ٹشو یا صاف تولیے سے ہاتھ خشک کریں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *